ٹنڈوالٰہیار،پولیس کا منشیات اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی جاری

99

ٹنڈ والٰہیار(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی ٹنڈ والٰہیارکی ہدایت پر پولیس کا منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری، ایس ایچ او پیارو لونڈ نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان فہد ولد حسین لنڈ، بہادر ولد اشرف عباسی کوگرفتار کیا اور ان کے قبضے سے 500 مضر صحت مین پوریاں اور 310 گٹکے برآمد کرکے ملزمان پر مقدمہ درج جبکہ ایک اور کارروائی میں ایس ایچ او پیارو لونڈ نے کچی شراب کے اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص دلدار علی عرف دلو ولد جمعو مستوئی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 30 لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے ملزم پر مقدمہ درج کر لیا ۔ دوسر ی جانب ایس ایچ او بکیرا شریف نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص محمد اسلم ولد عزیز اللہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 100 مین پوری اور 150 گٹکے برآمد کرکے ملزم پر مقدمہ درج کر لیا جبکہ ایس ایچ او نصر پور نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص روپ چند ولد ہیرو کوگرفتار کر کے ان کے قبضے سے 20 لیٹر کچی شراب برآمد کرکے ملزم پر مقدمہ درج کر لیا۔ دوسری جانب نصر پور کے قر یب گوٹھ فضل ٹالپور میں 35سالہ نوجوان علی بخش گزشتہ شب اپنی اوطاق میں سو رہے تھے کہ الصبح ان کی اوطاق سے ان کی لاش بر آمد ہو ئی جس کی اطلاع نصر پور پولیس کو دی گئی جس کے بعد پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لیکر قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال ٹنڈوالٰہیار منتقل کر دی جہاں پر قانونی کارروائی کے بعد لاش ور ثا کے حوالے کر دی گی جبکہ دوسر ی جانب علی بخش کے ورثا نے کہا کہ علی بخش کو قتل کیا گیا ہے ۔بعد ازاں نے انہیں ان کے آبائی قبر ستان میں سپر د خاک کر دیا گیا جبکہ پولیس ن واقعے کی تحقیقات شر وع کر دی ہے۔