تحریک انصاف سعودی عرب کے عہدیداروں کا پاکستان قونصلیٹ جدہ کا دورہ

238

پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے سینئر عہدیداروں پر مشتمل وفد نے جدہ میں پاکستانی قونصل خانے کا دورہ کیا۔ وفد کی سربراہی صدر پی ٹی آئی (سعودی عرب چیپٹر) مفتی محمد عزیر بھٹہ نے کی جبکہ دیگر شرکا میں سینئر نائب صدر بابر اکرم اعوان، انفارمیشن سیکرٹری ارسلان شاہد، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اسماعیل رضا کے علاوہ پی ٹی آئی مکہ مکرمہ کے صدر ڈاکٹر انور جاوید، جنرل سیکرٹری سید وسیم واجد شاہ اور ایگزیکٹو رکن چودھری شہزاد شامل تھے۔
ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ قونصل جنرل خالد مجید نے تمام عہدیداروں کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ خالد مجید نے وفد کو بتایا کہ پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں وفد کو جدہ قونصل خانے کی ویب سائٹ پر موجود آن لائن سروسز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔
خالد مجید نے کہا کہ کمیو نٹی کے مسائل کے حل کے لیے ان کی خدمات ہمہ وقت حاضر ہیں۔ صدر پی ٹی آئی سعودی عرب مفتی عزیر بھٹہ نے احسن انداز میں انتظامی امور چلانے اور تعاون کی پیشکش کرنے پر قونصل جنرل خالد مجید سمیت تمام افسران کا شکریہ ادا کیا۔