ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے بانی رُکن ابو فہیم انتقال کر گئے

289

ریاض کرکٹ ایسو سی ایشن (آر سی اے) کے بانی رکن اور سعودی عرب میں کرکٹ کے حلقوں کی معروف شخصیت ابو فہیم کا گزشتہ دنوں انتقال ہوگیا۔ آر سی اے کے سی آر او ندیم بابر نے تمام دوستوں سے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے۔
ابو فہیم کرکٹ کے بہترین منتظم اور آر سی اے سے منسلک کیریئر کرکٹ کلب کے منیجربھی تھے۔ وہ گزشتہ 3 دہائیوں سے زیادہ عرصہ سے ریاض میں مقیم تھے۔ سعودی عرب کےتمام سینئر کرکٹرز نے ان کے انتقال پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔
OOO