پی سی ہوٹل میں ریفرنڈم کارروائی

117

پرل کانٹی نینٹل ہوٹل (PC) میں اجتماعی سودا کار یونین کے انتخاب کیلیے ریفرنڈم کارروائی NIRC اسلام آباد میں مجاز آفیسر کے روبرو گزشتہ ہفتہ ہوئی جس میں دونوں یونینوں کے عہدیداران اور ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے نعیم بخاری ایڈوکیٹ نے شرکت کی۔ اس سے قبل ہونے والے اجلاس میں نعیم بخاری ایڈوکیٹ نے انتظامیہ کا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنڈم کے خلاف اعلیٰ عدالتوں نے حکم امتناع دیا ہوا ہے لہذا کارروائی غیر قانونی ہے۔ جس پر اگلے اجلاس میں مجاز آفیسر کے روبرو نعیم بخاری کوئی ٹھوس دستاویزی ثبوت پیش نہ کرسکے بلکہ اپنے زبانی دلائل و چرب زبانی کے ذریعہ دبائو ڈالنے کی کوشش کرتے رہے۔ مجاز آفیسر NIRC نے ان کے تمام دلائل کو رد کرتے ہوئے انتظامیہ اور یونینوں کو پابند کیا کہ وہ 10 اگست کو پاکستان بھر میں ہوٹل کے ملازم ورکرز کی فہرست پیش کریں اور یونین اپنی اپنی ممبر شپ کی فہرست فراہم کریں تاکہ جلد ازجلد ریفرنڈم کی تاریخ کا اعلان کیا جائے ۔