این ایل ایف سندھ کا مطالبہ

160

نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر سید نظام الدین شاہ، سینئر نائب صدر عبد الجبار سومرو، جنرل سیکرٹری شکیل احمد شیخ، انفارمیشن سیکرٹری محمد احسن شیخ، حیدر آباد زون کے سینئر نائب صدر عبد الجبار قریشی، جنرل سیکرٹری اعجاز حسین اور دیگر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو محنت کشوں اور سندھ کے غریب سرکاری ملازمین پر کاری ضرب لگانے کا حربہ کہا ہے۔ بجٹ پاس ہوئے چند دن ہی گزرے ہیں کہ بجٹ کی مہنگائی کی گولہ باری حکومت کی جانب سے شروع ہو چکی ہے جس سے سندھ کے محنت کش کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین اور سفید پوش عوام انتہائی تکلیف میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی بھی انتہائی تکلیف دہ عمل ہے ہر ماہ بلوں کی ادائیگی میں ہوش ربا اضافہ ہو رہا ہے۔ اس تمام صورتحال سے سندھ کا غریب طبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔ موجودہ حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے مہنگائی شدید سے شدید ہوتی جا رہی ہے۔ حکومت موجودہ مہنگائی کے طوفان کو روکے اور جو قیمتیں پیٹرول کے ساتھ ساتھ گھریلو استعمال کی اشیاء میں جو اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ حکومت کی جانب سے جو اضافہ بجٹ میں تنخواہوں میں کیا گیا حالیہ اضافہ کی مثال ایسی ہے کہ حکومت نے دمڑی سے کر عوام کی چمڑی اترانے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔ مہنگائی سے عوام کو نجات دلائی جائے اور اضافہ کو فوری واپس لیا جائے۔