محمد رضوان کیلنڈرایئر میں سب سے زیادہ ٹی20رنز بنا نے والے بلے باز بن گئے

278

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محمد رضوان کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔ویسٹ انڈیز کیخلاف گیانا میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران محمد رضوان نے 46 رنز کی اننگز کھیل کر اپنے رنز کی تعداد 752 تک پہنچا دی، انھوں نے یہ کارنامہ 14اننگز میں سر انجام دیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ کے پاس تھا،جنھوں نے 2019 کی20 اننگز میں 748 رنز بنائے تھے۔