ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گروہ گرفتار

114

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے خود کو آئی جی سندھ میڈیا سیل کارکن بتانے والے جعلی صحافی جبکہ سرجانی پولیس نے ڈکیتی اور رہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ایک 3رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن پولیس نے ڈکیتی اور رہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ایک 3 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی و رہزنی کی وارداتیں کرتے تھے، گرفتارملزمان ریحان ولد عظیم،ایاز حسین ولد ریاض حسین اور حمزہ ولد ندیم 20 مئی کو یوسف گوٹھ میں ایک دکاندار عارف سے اسلحہ کے زور پر 2 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوئے تھے۔ گرفتار ملزمان سے ایک ماؤزر،ایک پستول اورایک مسروقہ موٹرسائیکل نمبر LDX-7952 برآمد ہوئی ۔اینٹی ویکل لفٹنگ سیل نے لیاقت آباد 10 نمبر میں چھاپامار کارروائی کرتے ہوئے اپنا تعلق آئی جی سندھ میڈیا سیل سے بتانے والے جعلی پولیس اہلکار کوگرفتارکرلیا، گرفتار ملزم وجاہت علی بانبھان جعلی صحافتی ادارے سے وابستہ ہے،ملزم مختلف لوگوں کو فون کرکے خود کو سینٹرل پولیس آفس میڈیا سیل کا اہلکار ظاہر کرتا ہے۔جعلی رپورٹر وجاہت نے شہری سے رابطہ کرکے ایک لاکھ 30 ہزار روپے منگوائے تھے۔