پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، مرتضیٰ وہاب

180

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا عوام پر رحم اور اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان پر ردِ عمل دیتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ نااہل وفاقی حکومت معیشت کی مضبوطی کے نام نہاد دعوے کرتی ہے، وفاقی حکومت عوام پر معاشی بوجھ ڈال رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے دوچار عوام کا جینا محال ہوگیا ، پی ٹی آئی حکومت نے کوئی ایک وعدہ وفا نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی ختم کرنے کے دعویدار روز مہنگائی کے بم گرا رہے ہیں، پیٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے۔