محرم الحرام میں لاک ڈاؤن کا نہ ہونا سمجھ سے بالاترہے ‘طارق مدنی

123

کراچی(پ ر) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمو دمدنی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک خطرناک وائرس ہے لیکن حکومت سندھ کا کورونا وائرس کے باعث 8اگست تک لاک ڈاؤن کا فیصلہ اور محرم الحرام میں لاک ڈاؤن کا نہ ہونا سمجھ سے بالا تر ہے جبکہ 8اگست کو محرم الحرام کا چاندنظر آنے کا امکان ہے اور یوں لگتا ہے کہ حکومت سندھ نے کورونا وائرس کو محرم الحرام کے دس دنوں میں چھٹی پر بھج دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امن سیکرٹریٹ شیرشاہ میں علماء کرام، تاجروں ، دہاڑی دار مزدوروں اور مختلف تنظیموں کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر پاکستان امن کونسل سندھ کے صدر مولانا عبدالماجد فاروقی، مفتی محمد عدنان مدنی، مولانا عبدالغفور اشرفی، محمد نواز رحیمی، حافظ ولی اللہ ارباب اور مولانا محمد عاشق حسین و دیگر رہنما بھی موجود تھے طارق مدنی نے کہا کہ حکومت سندھ کو چاہیے کہ مذہبی منافرت و تعصب سے گریز کرے اور عوام کے جذبات کا مکمل خیال رکھے۔