جشن آزادی ملک گیر سطح پر  منائیں گے‘ثروت اعجاز قادری

93

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ یوم آزادی پاکستان ملک گیر سطح پر شایان شان طریقے سے منائینگے،آزادی عظیم نعمت ہے جوطویل جدوجہد اور بڑی قربانیوں کے بعد ہمیں ملی ہے،ہم بانیان پاکستان کی اولادیں ہیں ملک کی سلامتی کیلیے کسی قربانی سے گریز نہیں کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔انہوںنے کہاکہ یوم آزادی کی تقریبات نیو جنریشن کو تاریخ اور قربانیوں سے آگاہ کرتی ہے۔