مینز فٹ بال ایونٹ کے سیمی فائنل  میچز منگل کو کھیلے جائیں گے

106

ٹوکیو(جسارت نیوز)اولمپک گیمز، مینز فٹ بال ایونٹ کے سیمی فائنل میچز کل کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل برازیل اور میکسیکو کے درمیان اباراکی کاشیما اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ کوارٹر فائنل اسٹیج میں برازیل نے مصر اور میکسیکو نے جنوبی کوریا کو شکست دی تھی۔ دوسرے سیمی فائنل میں میزبان جاپان اورا سپین کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔