بلاگرز اور انسانی حقوق کے کارکنان کے تحفظ ڈیجیٹل سیکورٹی اور نفسیاتی مدد کیلیے تربیتی ورکشاپ

96

کراچی (پ ر)پاکستان پریس فاؤنڈیشن (پی پی ایف) نے یوروپی یونین کے تعاون سے سول سوسائٹی فار انڈیپنڈنٹ میڈیا اینڈ ایکسپریشن (CIME) پراجیکٹ کے تحت بلاگرز اور انسانی حقوق کے کارکنان کے تحفظ، ڈیجیٹل سیکیورٹی اور نفسیاتی مددسے متعلق تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا جو لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں ہفتہ تا پیر31 جولائی تا 2 اگست 2021 ء منعقد کی گئی۔چھٹی سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکانے جسمانی اور ڈیجیٹل طور پر مختلف حالات میں حفاظت کو برقرار رکھنے کا طریقہ سیکھا، حملے کے چکر کو توڑنے کی تکنیک، اغوا سے روک تھام اور بچاؤ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خود حفاظتی کے طریقوں کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔