حلیم عادل آئے دن خود پر حملے کا  ڈراما رچاتے ہیں ،تیمور تالپور

85

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی جانب سے نواب شاہ میں اپنے اوپر حملے کا الزام پی پی پی قیادت پر لگانے پر سندھ کے صوبائی وزیر نواب تیمور تالپور نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ آئے روز حملوں کے ڈرامے رچا کر پاپولر ہونے کی ناکام کوشش کررہے ہیں لیکن سندھ کے عوام لینڈ مافیا کے اس سرغنہ کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلیم عادل شیخ اپنے قد سے بڑھ کر اور پارٹی قیادت کیخلاف مغلظات بکیں گے تو کارکن اس کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور پھر ردعمل کے طور پر گندے انڈوں اور جوتوں کا سامنا تو کرنا پڑے گا ،انہوں نے کہا کہ جیالے اپنی قیادت کیخلاف بدزبانی کرنے والوں کی زبانیں کھینچنا جانتے ہیں ۔