مینز ہاکی، جرمنی اور آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

145

ٹوکیو(جسارت نیوز)اولمپک گیمز، جرمنی نے دفاعی چمپئن ارجنٹائن اور آسٹریلیا نے ہالینڈ کو شکست دے کر مینز ہاکی ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ گذشتہ روز اوئی ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں جرمنی نے ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔فاتح ٹیم کی طرف سے لوکاس ونڈفیڈر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 2 گول اسکور کیے۔ ایونٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے ہالینڈ کو سخت مقابلے کے بعد پنلٹیز پر 3-0 سے شکست دی اور سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کیا۔ واضح رہے کہ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔