۔20نصف سنچریاں ، بابراعظم نے کوہلی کا ریکارڈ توڑدیا

113

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کم ترین ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 20 نصف سنچریاں اسکور کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں ۔ بابراعظم نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 40گیندوں پر 51رنز کی باری کھیلی ، یہ ان کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی 20ویں نصف سنچری تھی جس کے ساتھ ہی انہوں نے کم ترین اننگز میں 20 ٹی ٹوئنٹی نصف سنچریاں اسکور کرنے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ بابراعظم اب تک 59ٹی ٹوئنٹی میچز کی 56اننگز میں 46.89 کی اوسط سے 2204 رنز اسکور کرچکے ہیں جن میں ایک سنچری اور 20 نصف سنچریاں شامل ہیں ، انہوں نے یہ رنز 130.64 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کیے ہیں ۔ ویرات کوہلی نے 65 ٹی ٹوئنٹی اننگز کھیل کر 20 نصف سنچریاں اسکور کی تھی جب کہ بھارت ہی کے روہت شرما نے 88 اننگز کھیل کر اتنی نصف سنچریاںا سکور کیں ۔