ایران نے 348 گرفتار شہری پاکستان کے حوالے کردیے

81

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) ایرانی حکام نے بغیر سفری دستاویزات کے گرفتار 348 پاکستانی باشندوں کو گزشتہ روز تفتان انتظامیہ کے حوالے کر دیا، گرفتار افراد کا تعلق پنجاب، سندھ، کے پی اور آزاد کشمیر سے ہے، پاکستانی سرحدی حکام کے مطابق یہ لوگ بغیر دستاویزات کے ایران گئے تھے۔ ایرانی حکام نے اپنی قانونی چارہ جوئی مکمل کرنے کے بعد پاکستانی سرحدی حکام کے حوالے کیا، مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق تمام قیدیوں کو کورونا اسکرینگ اور ٹیسٹ کے عمل سے گزارنے کے بعد مزید تفتیش کے لیے تھانہ منتقل کیا جائے گا یہ تمام پاکستانی باشندے روزگار کی تلاش میں ایران سے دیگر ممالک جانا چاہتے تھے۔