دنیا کے 23مقامات پر غذائی قلت پیدا ہوسکتی ہے، اقوام متحدہ

287

نیویارک(صباح نیوز) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اگلے 3 ماہ میں دنیا کے 23 مقامات پر خوراک کی شدید قلت پیدا ہو سکتی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک نے دنیا کے 23 مقامات پر خوراک کی شدید قلت سے متعلق خبردار کیا۔اقوام متحدہ کے مطابق ایتھوپیا میں خطرناک حالات کا سامنا کرنے والے تیگری خطے کے علاوہ جنوبی مڈغاسکر، یمن، جنوبی سوڈان اور شمالی نائجیریا کو خوراک کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ جن علاقوں کو پہلے ہی خوراک کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ان کے لیے اگست سے نومبر تک کا عرصہ خوراک کی کمی کے حوالے سے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ شدید خشک سالی کے شکار جنوبی مڈغاسکر میں 14 ہزار افراد خوراک کی قلت کے باعث ہلاک ہو سکتے ہیں۔