اسلام آباد، مارگلہ ٹائون سے 17 سالہ ملازمہ لاپتا ہوگئی

131

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لڑکی لاپتا ہو گئی، اہل خانہ نے اعلیٰ پولیس حکام سے بازیابی کی اپیل کردی۔تفصیلات کے مطابق ڈھوک میرااکو کی رہائشی طاہر بی بی مارگلہ ٹائون فیز ٹو اسلام آباد میں بطور گھریلو ملازمہ کام کرتی تھی جو کہ مارگلہ ٹائون میں
گھر کے قریب دکان سے سامان لینے گئی لیکن واپس نہیں آئی ۔لڑکی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ لڑکی لاپتا ہو گئی ہے جس کا مقدمہ بھی درج کرا دیا گیا ہے ۔