بھارت سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال رہا ہے،قراردادوں پر عملدرآمد کی یاد دہانی کرائینگے،پاکستان

190

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت اتوار سے ایک مہینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال رہا ہے، اسے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عملدرآمد کی ذمے داری کی یاد دہانی کرائیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے کہا کہ انگریزی حروف تہجی کے حساب سے ہر رکن ملک سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمے داری ایک ماہ کے لیے سنبھالتا ہے۔صدر سلامتی کونسل اجلاس کو قواعد و ضوابط کے مطابق چلانے کا پابند ہوتا ہے، سلامتی کونسل کے صدرکی ذمے داری اجلاس کا انتظام کرنا ہوتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ امید ظاہر کی کہ بھارت سلامتی کونسل کی صدارت کے لیے قواعد اور اقدار کی پاسداری اور احترام کرے گا۔