بلوچستان کے ضلع بارکھان‘ڈیرہ بگٹی اور گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے

112

کوئٹہ(آن لائن )بلوچستان کے ضلع بارکھان، ڈیرہ بگٹی اور گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا ۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ہفتے کی شب 11 بجکر 33منٹ پر بارکھان،ڈیرہ بگٹی اور گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 80کلومیٹر زیر زمین تھی۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز بارکھان سے 35کلومیٹر جنوب میں تھا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔