کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 42 لاکھ 33ہزار سے متجاوز

130

نیویارک، نئی دہلی، انقرہ (صباح نیوز) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 4233071 ہو گئیں جبکہ کیسز 19 کروڑ 85 لاکھ 57 ہزار سے تجاوز کر گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 629315 ہوگئیں، کیسز 3 کروڑ 57 لاکھ 45 ہزارسے زاید ہو گئے ۔متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر بھارت ہے جہاں اموات 424384 اور کیسز 3 کروڑ 16 لاکھ 55ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 99 لاکھ 17 ہزار سے زاید ہو گئی اور 5 لاکھ 56 ہزار 437 سے زاید افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس میں 61 لاکھ 27 ہزار 19 افراد متاثر اور ایک لاکھ 11 ہزار 867 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں 57 لاکھ 27 ہزار سے زاید افراد کورونا سے متاثر اور 51 ہزار 332 ہلاک ہو چکے ہیں۔ روس میں 62 لاکھ 65 ہزار سے زاید افراد متاثر اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 58 ہزار 563 ہے۔ برطانیہ میں 58 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد متاثر اور ایک لاکھ 29 ہزار 654 اموات ہوچکی ہیں ۔دنیا بھرمیں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 17 کروڑ 92 لاکھ 95 ہزار سے زاید اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 50 لاکھ 28 ہزار سے زاید ہے۔