رہن سہن کے اخراجات میں پاکستان سستا ترین ملک قرار

180

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ رہن سہن کے اخراجات میں پاکستان سستا ترین ملک قرار دیا گیا ۔انہوں نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں ورلڈ پاپولیشن ریویو کے جاری کیے گئے اعداد و شمار شیئر کیے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ ورلڈ پاپولیشن ریویو نے دنیا میں رہن سہن کے اخراجات کی رپورٹ 2021ء جاری کر دی،رہن سہن کے اخراجات میں پاکستان سستا ترین ملک قرار دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ 51 لاکھ 99 ہزار 937 آبادی کے ساتھ پاکستان میں کاسٹ آف لیونگ 18.58 ہے، 3 کروڑ 98 لاکھ 35 ہزار 428 آبادی کے ساتھ افغانستان میں کاسٹ آف لیونگ 24.51 ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں 1 ارب 39 کروڑ 34 لاکھ سے زاید آبادی کے ساتھ کاسٹ آف لیونگ 25.14 ہے۔