سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاوَنس میں اضافہ

314

چیف جسٹس  گلزار احمد نے سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاوَنس بڑھانے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ  کی جانب سے گریڈ کے حساب سے الاؤنس بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

گریڈ ایک سے6 تک کے ملازمین کا الاوَنس 4500 سے بڑھا کر 6000 روپے ، گریڈ 7 سے 10 تک کے ملازمین کا الاوَنس 6 ہزار سے بڑھا کر 8 ہزار کردیا گیا ہے۔

گریڈ 11سے 15  تک کے ملازمین کا الاوَنس 6ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار  اور گریڈ 16سے 22 تک کے تمام ملازمین کے الاؤنس کو ڈبل کردیا  گیا  ہے۔

سپریم کورٹ ملازمین کے  بڑھائے گئے الاوَنس کااطلاق یکم مارچ 2021 سے ہوگا۔

دوسری جانب سپریم کورٹ  نے  مانسہر پرائمری  اسکول کی خاتون ٹیچر کی جبری ریٹائرمنٹ کیس کی سماعت کی تو درخواست گزار کو موقف سننے کے بعد ٹیچر  کو نوکری پر بحال کر دیا۔