کوروناوائرس کے دوران نیازی ڈرامہ بازی میں مصروف ہے، شازیہ مری

158

اسلام آباد: پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری  کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث انسان مر رہے ہیں اور نیازی حکومت ڈرامہ بازی میں مصروف ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ اسد عمر میں اہلیت ہوتی تو انہیں وزیر خزانہ کے عہدے سے برطرف نہ کیا جاتا، چیئرمین بلاول زرداری کے بیان پر اسد عمر کا رد عمل حقیقت کے منافی اور غیرزمیدارانہ ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ قوم حکومت سے پوچھتی ہے کہ کورونا کے حوالے سے ملنے والے پیسے کہاں ہے؟ بدقسمتی کی بات یہ ہے ملک پر نالائقوں کی حکومت مسلط ہے۔