اسپونج باب اور اس کے دوست پیٹرک کا حقیقی وجود دریافت

697

بحر اوقیانوس کی سطح کے نیچے ایک میل سے زیادہ گہرائی میں سمندری مہم نے ایک حیران کن نظارہ دیکھا: ایک اسپفج جو کافی حد تک اسپونج بوب کی طرح لگتا ہے۔

اور اس کے ساتھ ہی اسپونج بوب کارٹون میں اس کا دوست پیٹرک جو کہ ایک گلابی رنگ کی اسٹار فش ہوتی ہے، وہ بھی اسی پیلے رنگ کے اسفنج کے ساتھ دیکھی گئی۔

کرسٹوفر ماہ ان سائنسدانوں میں سے ایک تھے جو NOAA جہاز اوکیانوس ایکسپلورر سے لانچ کیے گئے ایک زیرِ آب آبدوز سے براہ راست ویڈیو دیکھ رہے تھے۔ وہ نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری میں ریسرچ ایسوسی ایٹ ہیں جو اکثر سمندری اور ماحولیاتی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ وہ سٹار فش کے ماہر بھی ہیں۔ انہوں نے ہی اس کی فوٹو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔