کورونا کو روکنے کیلیے این سی اوسی کا مزید اقدامات کرنے پر غور

242

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے کورونا وائرس کے تیز پھیلاؤ پر مزید اقدامات کرنے کیلیے کل وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدرات اجلاس میں سفارشات پیش کرنا کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ  اسد عمر  نے  وزیر اعمظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے  نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی بھارتی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے، ایس اوپیز پر عمل درآمد سے کورونا کی اس خطرناک لہر سے بچنا ممکن ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 6 دن میں ویکسین کی ریکارڈ  50لاکھ خوراکیں لگائی گئیں،عوام کے تعاون سے کورونا پر قابو پانے میں کامیاب ہورہے ہیں۔

اسد عمر نے مزید کہاکہ بڑے شہر ٹارگٹ کررہے ہیں، جہاں کورونا کا زیادہ خدشہ ہے،صوبوں کی مشاورت سے تیار سفارشات کل وزیر اعظم کو پیش کریں گے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ دنیا کے مقابلے میں پاکستان نے کورونا کے خلاف بہترین اقدامات کئے،عوام کے تحفظ کے لئے کوشاں ہیں، جلد کورونا پر قابو پالیں گے۔