کشمیر : قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر بھی پی ٹی آئی کامیاب

382

مظفرآباد: آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر بھی تحریک انصاف کی خواتین نے میدان جیت لیا، پانچ خواتین بلامقابلہ ممبر اسمبلی منتخب ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف پی ٹی آئی کی 3 امیدواران پروفیسر تقدیس گیلانی،بیگم امتیاز نسیم، صبیحہ خاتون، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی نبیلہ ایوب، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی نثاراں عباسی قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر کی بلامقابلہ ممبران منتخب ہو گئیں۔

 آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے 5 خواتین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ  علما دین، مشائخ اور ٹیکنوکریٹ اور اوورسیز کشمیریوں کے لیے مختص ایک ایک مخصوص نشست پر انتخابات پیر کے روز ہوں گے،جس میں فضل رسول طاہر، صاحبزادہ محمد سلیم چشتی، محمد مظہر سعید، نشست برائے اوورسیز کشمیری کے لیے مرزا تنویر اختر، حافظ طارق محمود، محمد اقبال اور نشست برائے ٹیکنوکریٹس کے لیے ذوالفقار علی، محمد رفیق نیئر اورسردار منظر بشیر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔