کورونا: ویکسی نیشن کیلیے آنے والے افراد پر لاٹھی چارج

227

کراچی: شہرقائد میں آج بھی ویکسی نیشن مراکز پر عوام کا رش لگا رہا،لیاری جنرل اسپتال کے باہر ویکسی نیشن کے لیے رش ہونے کے سبب انتظامیہ نے اسپتال کے دروازے بند کردیے، عوام کا ہجوم ختم کرنےکے لیے اسپتال انتظامیہ نے شہریوں پر ڈنڈے برسا دئے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکسپو سینٹر سمیت دیگر ویکسی نیشن سینٹر پر عوام  کی لمبی لمبی قطاریں  لگی رہیں،ایکسپوسینٹر میں کل کی بدنظمی کے بعد پولیس کی اضافی نفری  تعینات کردی گئی تھی۔

دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات سندھ  ناصرحسین شاہ نے کلفٹن ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹر کا دورہ کرتے ہوئے  کہا کہ سخت فیصلےلوگوں کی زندگیاں بچانے کیلئےہیں،پورےصوبےمیں ویکسی نیشن سینٹر کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں۔

 ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا جیسےمہلک وائرس سےمحفوظ رہنے کیلئےویکسی نیشن  ہی بہترین تدبیر ہے،  کراچی میں 6 ویکسی نیشن سینٹرزکوماس ویکسی نیشن سینٹرکادرجہ دے دیا  جو 24 گھنٹے کھلےرہیں گے۔

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ سےزیادہ شہریوں کو کم وقت میں ویکسین کی سہولت فراہم کی جا سکے،فیملیز کےرش کودیکھتے ہوئے کاؤنٹرز میں اضافہ کر دیاگیاہے،بڑی تعداد میں شہری سینٹر پرویکسی نیشن  کیلئےآ رہے ہیں،18جولائی سےڈرائیو تھروسینٹرشہریوں کو سہولت فراہم کر رہا ہے۔