پشاور میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

742

پشاور: داودزئی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ داودزئی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی جس سے پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع  کردیا ہے، پولیس اہلکار پولیو ٹیم کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور تھا۔

پولیو ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق پولیس اہلکار ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد گھر جا رہا تھا، پولیو ٹیم بحفاظت واپس اپنے سینٹر پہنچ چکی ہے۔