افغان طالبان نے قندھار ایئر پورٹ پر حملہ کردیا

543

کابل: افغانستان میں طالبان نے قندھار ایئر پورٹ پر حملہ کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے رات گئے قندھار ایئر پورٹ پر تین راکٹ حملے کیے گئے جس سے ایئر پورٹ کا رن وے متاثر ہوا۔

ایئر پورٹ چیف کے مطابق ایئر پورٹ کے رن وے کی بحالی کا کام جاری ہے، آج ہی فعال کر دیا جائے گا۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں، ایئر پورٹ پر راکٹ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، طالبان کمانڈر ہرات کے اردگرد اہم اسٹریٹجک عمارتوں پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔

ادھر افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے قندھار ایئر پورٹ پر راکٹ حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان فورسز کے فضائی حملوں کے جواب میں قندھار ایئر پورٹ کونشانہ بنایا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان فورسز اور طالبان کے درمیان قندھار اور ہلمند میں جھڑپوں میں شدت آئی ہے۔