ملک میں کورونا سے مزید 62 افراد جاں بحق، 5026 نئے کیسز رپورٹ

140

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 62 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 422 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 62 مریض انتقال کرگئے جب کہ 5026 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 34 ہزار 837 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 69 ہزار 756 ہے۔ اب تک 9 لاکھ 41 ہزار 659 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 865 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 44 ہزار 455 ہے۔ صوبے میں 6 ہزار 1 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 32 ہزار 409 مریض حت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 56 ہزار 920 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 31 ہے۔ صوبے میں 11 ہزار 59 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 32 ہزار 830 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 44 ہزار 264 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 3 ہزار 695 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 462 اموات اور 1 لاکھ 36 ہزار 107 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 87 ہزار 699 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 3564 ہے۔ اسلام آباد میں 803 اموات ہوچکیں۔ 83 ہزار 332 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 30 ہزار 432 جب کہ فعال کیسز کی 1232 ہے۔ صوبے میں 328 اموات ہوچکیں۔ 28 ہزار 872 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 24 ہزار 501 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2918 ہے۔ آزاد کشمیر میں 625 اموات ہوچکیں۔ 20 ہزار 958 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 156 جب کہ فعال کیسز 861 ہے۔ گلگت بلتستان میں 144 اموات ہوچکیں۔ 7 ہزار 151 مریض صحت یاب ہوئے۔