پاکستان میں سب سے کم مہنگائی ہے، معاون خصوصی شہباز گل

207

اسلام آباد: شہباز گل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سب سے کم مہنگائی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ پاپولیشن ریویو کے مطابق دنیا میں اخراجات کے مطابق پاکستان سستا ترین ملک ہے۔

شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ سٹڈی میں گھر کے کرایہ، کھانے پینے، بجلی گیس کے بل جیسی تمام چیزوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا، پاکستان میں سب سے کم مہنگائی ہے۔