مختلف جامعات کی طالبات کا لاہور ر عجائب گھر کا مطا لعاتی دورہ

99

لاہور (صباح نیوز) محکمہ تعلقات عامہ پنجاب لاہور میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور نارووال یونیو رسٹی کی انٹر ن شپ کے لیے آئی طالبات نے لاہور میوزیم کا مطالعا تی دورہ کیا۔ اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر و پی آر او عاصم رضوان اورثوبیہ سلیم نے طالبات کو لاہور میوزیم کی سیر کرائی اور نوادرات کی تاریخ سے متعلق آگاہی دی۔طالبات کو دنیا بھر اور پاکستان کے ڈاک کے ٹکٹوں بارے بھی تفصیلی معلومات فراہم کی گئی۔ طالبات نے اس دورے کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی معلومات ان کے شعبہ ماس کمیونیکیشن میںبہت اہمیت کی حامل ہیں۔