ٹرانسفارمر دھماکے میں جانوں کے ضیاع کی ذمے دار حیسکو ہے، نیشنل ہیومن رائٹس

161

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ہیومن رائٹس پاکستان کی جانب سے لطیف آباد میں ٹرانسفارمر دھماکے اور حیسکو کی ناانصافیوں کی خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر سہیل خان، عرفان اکرم، محمد سعید ودیگر نے کہا کہ لطیف آباد میں ٹرانسفارمر دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان کی ذمے دار حیسکو کی اعلیٰ انتظامیہ ہے، جس کی غفلت کے باعث اتنا بڑا سانحہ ہوا۔ اس کے باوجود حیسکو اپنی کارکردگی ٹھیک کرنے کو تیار نہیں ہے۔ کتنے ہی ٹرانسفارمر، تار، پول آج بھی بوسیدہ حالت میں موجود ہیں۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ حیسکو صارفین پر بھاری ڈیڈیکشن بلز کی بھرمار کی جارہی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ حیسکو کی صارفین دشمن پالیسی اور کرپشن کا نوٹس لے کر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔