ڈگری، لاک ڈائون پر پولیس نے ڈنڈا اٹھالیا

128

ڈگری (نمائندہ جسارت) سندھ حکومت کی جانب سے عالمی وباء کورونا وائرس کی چوتھی خطرناک لہر کے باعث حکومت سندھ کی جانب سے سندھ بھر میں 8 اگست تک لاک ڈاؤن کے فیصلے پر ڈگری میں ہفتے کے روز عملدرآمد نہ ہوسکا دوپہر دو بجے کے قریب انتظامیہ کو ہوش آیا اور پولیس نے ڈنڈا اٹھالیا اور تمام لاک ڈائون کے دوران ممنوعہ کاروبار کو بند کروا دیا ڈگری پولیس کے اچانک ایکشن کے باعث بازار میں بھگدڑ مچ گئی تاہم ڈگری کی مقامی انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے اور شعور بیدار کرنے کے لیے کوئی انتظامات کرتی دکھائی نہیں دے رہی جبکہ پبلک مقامات مسافر گاڑیوں پر عوام کا بے پناہ رش دیکھنے میں آرہا ہے اور نہ ہی شہری ماسک کا استعمال کر رہے ہیں جب کہ مقامی انتظامیہ کی بھی اس طرف توجہ نہیں ہے پولیس اور مقامی انتظامیہ صرف اور صرف کاروبار بند کروانے میں مصروف دکھائی دیتی ہے۔