ایوان احرار نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں آج سید محمد کفیل بخاری درس قرآن دیں گے

620

لاہور (نمائندہ جسارت) مجلس احرار اسلام لاہور کے سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ نے بتایا کہ آج بعد نماز مغرب ایوان احرار نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری ماہانہ درس قرآن دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آمدہ اطلاعات کے مطابق 5 ستمبر کو مرکز احرار لاہور میں ہونے والی ختم نبوتؐ کانفرنس کے لیے مختلف جماعتوں کے قائدین سے رابطے شروع کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ تعالیٰ مجلس احرار اسلام اپنی روایت کے مطابق تمام مکاتب فکر کے سرکردہ رہنماؤں کو اپنے اسٹیج پر جمع کرے گی۔