صہیونی پولیس کا فلسطینی مظاہرین پر تشدد‘ کئی افراد زخمی

183
مقبوضہ بیت المقدس: حی الشیخ جراح کے باشندے اپنے آبائی مکانات کو مسماری سے بچانے کے لیے احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں‘ قابض صہیونی پولیس نے علاقے کو جانے والا واحد راستہ بند کررکھا ہے

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) صہیونی پولیس نے بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح میں مسلمان آبادی کو مسماری سے بچانے کے لیے منعقد کیے گئے احتجاج مظاہرے کو طاقت کے زور پر منتشر کردیا۔ ہفتے کے روز درجنوں مظاہرین شیخ جراح کے باہر جمع ہوئے، جن پر اسرائیلی اہل کاروں نے تشدد کیا، جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔