بھارت میں مون سون کی  بارش سے مزید 11 افراد ہلاک

191
مغربی بنگال: شدید بارش کے باعث سڑکیں ڈوب گئی ہیں‘ گاڑیاں پانی میں پھنسی ہوئی ہیں

کولکتہ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں مون سون کی شدید بارش کے نتیجے میں مزید 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس طرح وہاں ایسی ہلاکتوں کی تعداد 230 سے زائد ہو گئی ہے۔ بھارت میں برساتی طوفان سے کئی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ہفتے کے روز حکام نے بتایا کہ ریاست مغربی بنگال میں شدید بارش اور طوفان کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مغربی بنگال کے 2 اضلاع اس بارش سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، جہاں کئی افراد لاپتا بھی ہیں۔ بھارتی ریاستوں مہاراشٹر، جھاڑکھنڈ، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں بھی شدید بارش جاری ہے۔ جب کہ ان ریاستوں میں تودے گرنے کے واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں۔