نواب شاہ،چمگادڑوں کیخلاف پولیس آپریشن پروائلڈ لائف کی تنقید

224

نوابشاہ(نمائندہ جسارت)نواب شاہ میں چمگادڑوں کی نایاب نسل کے خلاف پولیس آپریشن پر سندھ وائلڈ لائف کی جانب سے شدید تنقید کی گئی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں نواب شاہ میں پولیس نے چمگادڑ کی نایاب نسل فلائنگ فوکس کی بڑی تعداد کو فائرنگ کرکے
ہلاک کردیا تھا جس کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ چمگادڑیں فصلوں کونقصان پہنچارہی ہیں اور انسانوں پر بھی حملے کرتی ہیں۔اس حوالے سے سندھ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ فلائنگ فوکس یا فروٹ بیٹ(Bat) انسانوں پر حملہ نہیں کرتیں بلکہ یہ قدرتی ماحول میں بیج کے پھیلاو¿ میں مدد کرتی ہیں ، فلائنگ فوکس کو مارنا یا تنگ کرنا ماحولیاتی نظام کے نقصان کی وجہ بن سکتا ہے۔