حیدرآباد ،ٹک ٹاک جا جنون ، 3 نوجوان دریائے سندھ میں ڈوب گئے

241

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) لطیف آبادبی سیکشن تھانے کی حد دریائے سندھ میں تین نوجوان ڈوب گئے، دو کی لاشوں کی تلاش جاری، ایک کو وہاں موجود لوگوں نے بچالیا لطیف آباد بی سیکشن تھانے کی حدود میں دریائے سندھ میں پانچ دوست نہانے کے دوران ٹک ٹاک وڈویو بنارہے تھے کہ اس دوران تین نوجوان علی حسن،سمیر اور اکبر پانی میں ڈوب گئے اس دوران قریب موجود لوگوں نے ایک نوجوان اکبر کو زندہ نکال لیا تاہم ڈوب جانے والے 18 سالہ علی حسن اور 16 سالہ سمیر کا پتہ نہیں چل سکا واقعے کی اطلاع پر بی سیکشن تھانے کے SHO ذوالفقار آرائیں موقع پر پہنچ گئے اور زندہ بچ جانے والے نوجوان اکبر کو ہسپتال منتقل کیا ایس ایچ او ذوالفقار آرائیں کے مطابق ڈوب جانے والا نوجوان سمیر لطیف آباد نمبر 6 اور علی حسن سمیت دیگر نوجوان جی او آر کالونی کے رہائشی ہیں جبکہ آخری وقت تک لاشوں کی تلاش مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے جاری تھی اور واقعے کی
اطلاع پر ڈوب جانے والے دونوں نوجوانوں کے اہل خانہ سمیت علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد دریا کے کنارے پر موجود رہی۔