حیدرآباد: حالی روڈ پر بجلی کا تار گرگیا، 2افراد بال بال بچ گئے

115

حیدرآباد(ااسٹاف رپورٹر) حالی روڈ سبزی منڈی چوک کے قریب بجلی کا تار گرگیا،2افراد بال بال بچ گئے۔ تفصیلات کے
مطابق سبزی منڈی چوک پر موٹرسائیکل پر سوار خاتون و مرد گزررہے تھے کہ اچانک پول سے تار ٹوٹ کر گرگیا ، تار گرنے سے کچھ سیکنڈ قبل ہی موٹرسائیکل سوار گزرگئے اور تار زمین پر جاگرا۔ جائے حادثے سے قریب ٹھیلے اور پیٹروم پمپ بھی موجود ہے۔ حیسکو عملے کی نااہلی کے باعث تاریں،پول گرنا اور ٹرانسفارمر گرنا معمول بن چکا ہے،حیسکو کی جانب سے ٹرانسفارمر کے قریب سے ٹھیلے ، پتھارے اور کیبن تو ہٹائے جارہے ہیں لیکن تاحال بوسیدہ بجلی کے پول اور تاروں کو تبدیل نہیں کیا جارہا۔
تار گر گیا