اپوزیشن میں نہ مانوں کی سیاست ختم کردے، غلام سرور خان

278

راولپنڈی (آن لائن) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے جمہوری عمل کو تسلیم کرکے اچھا قدم اٹھایا، اب میں نہ مانوں کی سیاست کا بھی خاتمہ ہونا چاہیے۔ تحریک انصاف پبلک سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے نوا زشریف کے بیانیے کو مسترد کردیا، تحریک انصاف کوکامیاب کروا کر کشمیریوں نے تحریک انصاف کی مثبت پالیسیوں پر مہر تصدیق ثبت کی ہے۔ مریم نواز نے انتخابی مہم کے دوران ایک بار بھی بھارتی مظالم کی مذمت نہیں کی جس کے باعث ن لیگ کو شکست فاش ہوئی، تحریک انصاف سیاسی طور پر پہلے سے زیادہ مستحکم ہوئی جبکہ پیپلز پارٹی سکڑ کر اندرون سندھ کی جماعت بن گئی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ کشمیر پریمیئر لیگ پہلی دفعہ ہورہی ہے بھارت کی کوشش ہے کہ اس کو خراب کرے بھارت کی جانب سے کھلاڑیوں کو دھمکانے کی مذمت کرتے ہیں۔