جمناسٹک، آئیوان نے بیلاروس کیلیے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

178

ٹوکیو(جسارت نیوز)اولمپک گیمز، آئیوان لٹوینووچ نے ٹرامپولین جمناسٹک میں بیلاروس کیلیے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا۔ چین کے ڈونگ نے چاندی اور نیوزی لینڈ کے ڈیلن سکمڈ نے کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اولمپک کے دلچسپ مقابلے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ہیں، گزشتہ روز مینز ٹرامپولین جمناسٹک کے فائنل میں بیلاروس کے آئیوان لٹوینووچ نے عمدہ کارکردگی کی بدولت سونے کا تمغہ حاصل کر لیا۔ چین کے ڈونگ نے چاندی اور نیوزی لینڈ کے ڈیلن سکمڈ نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔