پی سی بی نے میچ آفیشلز کورس کے شیڈول کا اعلان کر دیا

159

کراچی(اے پی پی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے امپائر اور میچ ریفری کے لیول ون کورس کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا ہے ، مجوزہ کورس ملک بھر کی 6کرکٹ ایسوسی ایشنزمیں منعقد کیا جائے گا۔ پی سی بی سے ہفتہ کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کورس کا پہلا مرحلہ 7 سے 25 جون میں منعقد کیا گیا جس میں 336 افراد بشمول 49 سابق بین الاقوامی اور فرسٹ کلاس کرکٹرز نے حصہ لیا۔ کورس کے دوسرے مرحلے میں تحریری ٹیسٹ ، انٹرویو اور فزیکل فٹنس ٹیسٹ شامل ہونگے۔دوسرا مرحلے کا آغاز سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن سے ہوگا جہاں 82 شرکا 2 اگست کو قذافی اسٹیڈیم میں دن بھر کی سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔ 5 اگست کو نادرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے 49 امپائر اور میچ ریفری پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کورس میں شرکت کریں گے۔بلال قریشی نے اس موقع پر کہا کہ جیسا کہ ہم کلبوں ،ا سکولوں اور کالجز میں کرکٹ کی بحالی کے ساتھ پاکستان میں کرکٹ کی مکمل بحالی کی طرف جا رہے ہیں