پابلو کارینو بسٹا نے نواک جوکووچ  کو ہرا کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

113

ٹوکیو(جسارت نیوز)اولمپک گیمز، ہسپانوی ٹینس اسٹار پابلو کارینو بسٹا نے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مینز سنگلز مقابلوں کے برانز میڈل میچ میں اسپین کے پابلو کارینو بسٹا نے عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 4-6، 7-6 اور 3-6 سے کامیابی حاصل کی اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔