اولمپک گیمز، برطانیہ نے ٹرائی تھلون میں سونے کا تمغہ حاصل کر لیا

158

ٹوکیو(جسارت نیوز)اولمپک گیمزمیں برطانیہ نے ٹرائی تھلون میں سونے کا تمغہ حاصل کر لیا، امریکا نے سلور اور فرانس نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔ تفصیلات کے مطابق اولمپک کے دلچسپ مقابلے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ہیں، گزشتہ روز مکسڈ ٹرائی تھلون مقابلوں کے فائنل میں برطانوی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔