تیراکی میں امریکا ، آسٹریلیا اور برطانیہ نے گولڈ میڈل جیت لیا

274

ٹوکیو(جسارت نیوز)اولمپک گیمز، سوئمنگ ایونٹ میں امریکا نے دو، آسٹریلیا اور برطانیہ نے ایک، ایک طلائی تمغہ جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ گزشتہ روز سوئمنگ ایونٹ کے مینز 100 میٹر بٹرفلائی کے فائنل میں امریکا کے کیلب ڈریسل نے مقررہ فاصلہ 49.45 سیکنڈز میں طے کرکے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔