ٹوکیو اولمپکس ، چین میڈلز کی دوڑ میں سرفہرست

189

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹوکیو اولمپکس 2020میں میڈلز کی دوڑ میں چین ایک مرتبہ پھر سرفہرست آگیا، جاپان سے پہلی پوزیشن چھن گئی، دوسرے نمبر پر موجود ، امریکا تاحال تیسرے نمبر پر رہا۔ تفصیلات کے مطابق ٹوکیو اولمپکس 2020ء میں میڈلز کی دوڑ میں چین 46میڈلز کے ساتھ سرفہرست آگیا، جس میں سے 21سونے ، 13چاندی اور12کانسی کے طلائی تمغے حاصل کرلیے۔ جب کہ جاپان 17سونے ، 5چاندی اور8کانسی کے تمغوں کے ساتھ 30میڈلز حاصل کرکے دوسری پوزیشن پرآگیا۔ اسی طرح امریکا 16سونے ، 17چاندی اور 13کانسی کے تمغوں کے ساتھ46میڈلز حاصل کرکے تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔ جب کہ ایکواڈور 37تمغوں کے ساتھ چوتھی اورآسٹریلیا 27تمغوں کے ساتھ 5ویں پوزیشن پر موجود ہے۔ دوسری طرف اولمپک گیمزمیں میٹ گزوز نے ترکی کیلئے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا، مینز آرچی کے فائنل میں میٹ گزوز نے اٹلی کے مورو نیسپولی کو شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق اولمپک کے دلچسپ مقابلے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ہیں، گزشتہ روز انفرادی مقابلوں کے فائنل میں ترکی کے میٹ گزوز نے اٹلی کے مورو نیسپولی کے خلاف 4-6 سے کامیابی حاصل کرکے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔