دی ہنڈرڈ کمپٹیشن، سدرن بریو نے برمنگھم فونکس کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

388

سائوتھمپٹن(جسارت نیوز)دی ہنڈرڈ کمپٹیشن میں سدرن بریو نے برمنگھم فونکس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ برمنگھم فونکس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 100 گیندوں میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے، لیام لونگسٹون نے 68 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جواب میں سدرن بریو نے مطلوبہ ہدف 97 گیندوں پر 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔