سول اسپتال میں آوارہ کتوں نے 3افراد کو کاٹ لیا

132

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی کے سول اسپتال میں آوارہ کتوں نے لیڈی ڈاکٹر سمیت 3 افراد کو کاٹ لیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعہ اسپتال کے اندر سرجیکل وارڈ کے باہر پیش آیا ہے جہاں کتوں نے 3 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سمیت دیگر مریضوں کو طبی امداد فراہم کردی گئی ۔